لکھنئو۔ اترپردیش کی یوگی حکومت آئندہ رمضان کے مہینہ میں مسلم اکثریتی اضلاع میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنائے گی۔ مسلم آبادی والے علاقوں میں رمضان کے ماہ میں بجلی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
توانائی کے ریاستی کابینہ وزیر شری کانت شرما نے تمام ڈویژنوں کو ہدایت دی ہے کہ رمضان کے مہینہ میں بجلی کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں موبائل ٹرانسفارمر کے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کی سماجوادی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔
Pages: 1 2