اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے شام کے مختلف علاقوں پر 100 سے لیکر 120 میزائل فائر کئے ہیں ۔ امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد الزام عائد کرکے شام پر فوجی حملے کا آغاز کردیا ہے.
امریکہ اس سے قبل عراق پر بھی کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر فوجی حملہ کرچکا ہے جبکہ عراق میں اب تک کسی کو کیمیائی ہتھیار نہیں ملے ہیں۔ جبکہ شام 2014 میں ایک معاہدے کے تحت اپنے تمام کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے حوالے کرچکا ہے .