ریاست میں اضلاع کے 652کارپوریشنوں میں صبح 11:30بجے تک 16میئر،198میونسیپلٹی کے صدر اور 438 نگر پنچایت کے چیئرمین کے عہدوں کے نتیجے نہیں آئے تھے مگر 10میونسیپل کارپوریشن میں بی جے پی کے میئر امیدوار سبقت پر تھے۔
بی جےپی کےلئے عزت کا سوال بنی اجودھیا میونسیپل کارپوریشن بی جے پی امیدوار اپنے نزدیکی حریف سے قریب 2500 ووٹوں سے آگے تھے جبکہ گورکھپور میں بی جےپی امیدوار 20ہزار ووٹوں کے ساتھ سبقت پر ہے۔