بنگلے میں کئی کمروں کے دروازے زمین پر پڑے تھے ۔ فانوس، ٹیوب لائٹ اور یہاں تک الیکٹری سٹی بورڈ کے اکھاڑنے کے نشانات جگہ جگہ دکھائی دیئے ۔
سینری اور پیٹنگ اکھاڑنے کے نشانات کئی دیواروں پر دکھائی دیئے ۔ بنگلے میں لگے ایرکڈیشنر کو بھی بے ترتیب طریقے سے اکھاڑا گیا ۔عالیشان سوئمنگ پول میں لگے غیر ملکی ٹائلس اکھڑے ہوئے تھے ۔ کئی گملے ملبے کی شکل میں تبدیل ہو چکے تھے ۔ حالانکہ بنگلے میں واقع ایک مندر چکا چک ملا۔