مشرق وسطی میں امریکی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے سعودی عرب کا خفیہ طور پر دورہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیئر مشیر جرڈ کوشنر نے قومی سلامتی کے امور میں نائب مشیر دینا پاول اور بین الاقوامی مذاکرات سے متعلق خصوصی ایلچی جیسن گون بیلٹ کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔