مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کی اہلیہ سوزان مبارک کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ لوگوں نےبڑے پیمانے پر سوزان کی تصاویر کو پسند اور شیئر کیا اور ان کے بارے میں خیر مقدمی تبصرے کیے ہیں۔
بہت سے لوگوںنے سوزان کی ماضی میں طویل عرصے تک خاتون اول کی حیثیت سے ملک وقوم کے لیے خدمات اور ان کی کامیابیوں کو بھی یاد کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ایک خاتون نے پوسٹ کی تھیں۔ خاتون نے سوزان مبارک کے ساتھ سیلفی بنائی س کے بعد اسے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پوسٹ کردیا۔
Pages: 1 2




















