بوتھ تک پہنچنے کیلئے لوگوں کو کافی دور پیدل چلنا پڑتا تھا۔ عام آدمی کیلئے یہ معمولی بات تھی لیکن کمزور اور بزرگ رائے دہندگان کیلئے مشکلوں بھرا سفر تھااس سفر کو آسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے پولنگ مراکز پر وہیل چیئر کے انتظامات کے احکامات جاری کئے تھے لیکن کسی پولنگ بوتھ پر وہیل چیئر نہیں نظر آئی۔
راجہ جی پورم کے سینٹر انجنیز پبلک اسکول کے پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالنے آئیں ۸۲ سالہ بزرگ لیلاوتی جو پیدل چلنے سے لاچار تھیں اپنے بیٹے کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئیں۔ لیلاوتی نے واکر کے سہارے بڑی مشکل سے پولنگ بوتھ تک کا پچاس میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد بے حال لیلاوتی نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔