لیکن اب ان کے مرنے سے قبل آخری لمحات کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
سری دیوی کی زندگی کے آخری 15 منٹس کی تازہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی زندگی کی آخری 15 منٹ کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت باتھ روم میں نہانے کے دوران ’باتھ ٹب‘ میں ہی ہوئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی دبئی میں بونی کپور کے بڑے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی کی تقریب میں شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ گئی تھیں، تاہم شادی ختم ہونے کے بعد ان کے شوہر واپس ممبئی آگئے تھے، تاہم وہ 24 فروری کو دوبارہ دبئی واپس آئے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی واپس آنے کے بعد بونی کپور اہلیہ سری دیوی سے ملنے کے لیے ایمیریٹس ٹاور ہوٹل گئے۔



















