سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی۔

سعودی وزارتِ صحت نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ حاملہ خواتین اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے اپنا اندراج کرواسکتی ہیں۔.
ہماری مدد کیجئے تا کہ ہم دوسروں کی مدد کر سکیں
یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کے لیے بھی اب اینٹی کوویڈ 19 ویکسین دستیاب ہے۔
سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے کیے گئے اس اعلان سے قبل اس حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا ویکسین حاملہ عورتوں کیلئے بھی عام عورتوں کی طرح محفوظ ہے۔

















