مسٹر مودی نے کہا کہ راجندر بابو کی روح آج طمانیت محسوس کر رہی ہوگی کہ سردار پٹیل کی تعلیمات و خدمات کو ملک کے نوجوانوں نے اپنے ذہنوں میں محفوظ کر رکھی ہے اور وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔وزیر اعظم نے تنوع میں اتحاد کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اس مشترکہ وراثت کو صرف الفاظ تک محدود نہ رکھ کر اپنی زندگی میں شامل کرتے ہوئے ملک کی تعمیر کا عزم کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کی ہر روایات کو قبول کیا ہے اور اس چیز کو ہم نے اپنے ثقافتی ورثہ سے سیکھا ہے ۔انہوں نے کہا، “آج جب الگ الگ مکتبہ فکر میں پرورش پانے والے لوگ ایک دوسرے کی جان لینے پر آمادہ ہیں ایسے حالات میں ہمیں اتحاد میں تنوع کا درس دینا چاہئے اور اسے اپنی نئی طاقت بنانی چاہئے کیوں کہ تکثیریت میں یک رنگی ہی ہماری شناخت ہے ۔


















