انہوں نے کہا کہ لیکن سردار پٹیل ایسی ھستی تھی کہ حکومت یا کوئی سیاسی جماعت انہیں منظور کرے یا نہ کرے وہ ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں مکمل طور پر براجمان ہیں اور نوجوان انہیں تاریخ سے غائب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر پٹیل کی خدمات سے نوجوان نسل کو واقف کرانے کے لئے ان کی جینتی پر ‘ایکتادوڑ’کا انعقاد شروع کیا ہے اور نوجوان نسل اس مہم میں بڑھ -چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”سابق صدر نے مسٹر پٹیل کو فراموش کر دیئے جانے کے سلسلے میں ایک بار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردار پٹیل نے اپنی لیاقت و قابلیت سے ملک کومتحد کیا تھا لیکن ہم نے انہیں فراموش کردیا۔


















