آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ سینکڑوں بار زلزلہ کے جھٹکوں سے یہاں کی زمین ہلی لیکن یہ مینار ویسے کی ویسے ہی کھڑی ہے۔
کیا ہے اس کا راز
ان میناروں کے ہلنے کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔ ایسا اندازہ ہے کہ یہ میناریں انجانے میں ہی جھولا بن گئیں، جسے آگے چل کر ثابت بھی کیا گیا۔ ایک تحقیق کے نتائج میں یہ معلوم ہوا کہ میناریں لچکدار پتھروں سے بنائی گئی ہیں۔
ایک ریورٹ کے مطابق ایسا پتھر سب سے پہلے راجستھان میں پایا گیا تھا۔ اس ریورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس قسم کے پتھر قدرتی طور پر ہیں۔ فلسپار ایک ایسا مادہ ہے، جو ہلکے سے ہلکے ایسڈ میں بھی گھل جاتا ہے۔
Pages: 1 2



















