یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امریکہ اور یورپ کی بعض معتبر یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی اس تحریک میں شمولیت کے باعث اسرائیل کے خلاف دباؤ میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جس پر امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کے حامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
اسرائیل کے حامی حلقے بی ڈی ایس تحریک پر یہودیت کی مخالفت کا الزام لگا کر صیہونیت کے خلاف اٹھنے والی اس عالمی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔














