یہاں علی الصباح وقت کی اطلاع دینے کے لئے سحری سے 2 گھنٹے پہلے روزہ داروں کو جگانے کے لئے نگاڑے بجائے جاتے ہیں۔جس سے لوگ وقت سے پہلے تیاری کر سکیں۔ نگاڑے بجانے کی روایت بھی قدیم زمانے سے ہی چلی آ رہی ہے ۔ شہر کا ہندو ونشکار پریوار اس کام کو سنبھالے ہوئے ہے ۔ نگاڑے قلعہ کی فصیل سے بجائے جاتے ہیں۔ رات کے سناٹے میں ان کی آواز میلوں دور تک سنائی دیتی ہے ۔ایک بار گولہ داغنے میں قریب 500 گرام بارود لگتا ہے جسے مکمل تحفظ کے ساتھ وہ چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں کشور والی مسجد سے مقررہ وقت پر روشنی کا اشارہ ملتا ہے اور وہ توپ سے گولہ داغ دیتے ہیں۔