کافی کے کپ اور تبرک کے ڈبے وغیرہ رکھ رہے تھے۔ مسلم یوتھ تنظیم کے ڈیڑھ سو سے زیادہ رضاکاروں نے جلوس کے راستہ میں سبیلوں پر ڈسٹ بن رکھ کر لوگوں سے چائے کافی اور کوڑے کوڈسٹ بن میں ڈالنے کی اپیل کی۔ فلورسینٹ جیکٹ ،ہاتھوں میں دستانے پہنے رضاکار بڑے بڑے پالی بیگ میں سڑک پر پڑے کوڑے کو جمع کر کے لوگوں سے جلوس کو صاف رکھنے کی اپیل کر رہے تھے۔
جلوس میں اعظم علی، عامر رضا علی درجنوں کی تعداد میں نوجوان لوگوں کو صفائی کے سلسلہ میں بیدار کررہے تھے۔ نقاب پوش خواتین نے بھی جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ rسبیلوں سے تقسیم ہوا تبرک:- جلوس کے راستہ میں سڑک کے دونوں جانب سبیلوںکا بندوبست کیا گیا تھا۔



















