ٹکنالوجی کی دنیا میں ایک معروف ترین کمپنی سام سنگ نے مستقبل میں اپنے اسمارٹ فون میں انگلیوں کے نشانات پہچاننے والے سینسر کا استعامل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹکنالوجی کو دیگر متبادل ٹکنالوجیوں سے تبدیل کر دیا جائے گا جن میں مثال کے طور پر چہرے کی شناخت اور آنکھوں کی پُتلی کی اسکیننگ شامل ہے۔
ٹوئیٹر پر سام سنگ کمپنی کی خبروں کی کوریج کرنے والے اکاؤنٹ پر دعوی کیا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے ملازمین فنگر پرنٹ سینسر کو ختم کرنے کا معاملہ زیرِ بحث لائے ہیں اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دیگر سکیورٹی ٹکنالوجیز کے مقابلے میں یہ ٹکنالوجی اب پرانی ہو چکی ہے۔
Pages: 1 2