ویسے سیلفی سے ہٹ کر بیک پر موجود او ایل ای ڈی ڈسپلے سے دیگر ایپس یا روزمرہ کے کام بھی ویسے کیے جاسکتے ہیں جیسے فرنٹ اسکرین پر کیے جاتے ہیں، جس کے لیے ڈیوائس کے دونوں اطراف پر فنگرپرنٹ ریڈر موجود ہیں جو اسکرینز سوئچ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔
اسی طرح او ایل ای ڈی پینل میں ٹچ اسکرین کو گیمز کھیلتے ہوئے 2 اضافی بٹنز کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس سے ہٹ کر فون میں 6 سے 8 جی بی ریم، 256 جی بی تک اسٹوریج، اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور 3800 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
یہ ڈوئل نان سم سپورٹ والا فون ہے جس میں اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
یہ فون فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کا سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 470 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 620 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
Pages: 1 2



















