اپنی غذا میں انگور کو شامل کرکے آپ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں کیونکہ اس پھل میں ہائے جانے والے اجزاءڈپریشن جیسے ذہنی عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزاءڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔



















