ڈوپلانٹس نے اپنی درخواست کی یہ کہہ کر توجیہ پیش کی ہے کہ عیسیٰ مسیح نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں جاؤ اور انجیل کا پیغام ہر ذی روح تک پہنچا دو۔ کیا ہم ایسا کریں گے؟ میری اتنی عمر نہیں بچی کہ میں کار یا بحری جہاز یا ٹرین کے ذریعے سفر کر سکوں، لیکن جہاز پر یہ سفر ممکن ہے۔’
2015 میں ڈوپلانٹس کی ایک ویڈیو آئی تھی جس میں وہ ایک اور پادری کینیتھ کوپ لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوپ لینڈ کہہ رہے ہیں کہ مسافروں والے جہاز پر سفر کرنا ایسا ہی ہے جیسے ‘ایک لمبی ٹیوب میں شیطانوں کے ساتھ سفر کرنا۔’
یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکا میں کسی پادری نے جہاز خریدنے کے لیے عوام سےچندہ مگانگا ہو۔ سنہ 2015ء میں امریکی مبلغ کریفلو لوڈار نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ اس کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کریں تاکہ اس سے اپنے لیے ‘گلف اسٹریم جی 650‘ ماڈل کا طیارہ خرید سکیں۔
رواں سال ایک پادری کاھین کوبلانڈ نے اپنے حامیوں کے چندے سے پانچواں گلف اسٹریم طیارہ خرید کیا تھا۔