بہار میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تقسیم کے بعد سب سے زیادہ سرخیوں میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ ہیں۔ وجہ یہ ہےکہ انہیں نوادا سے بیگوسرائےالیکشن لڑنےکے لئے بھیجا جارہا ہے۔ بی جے پی کے اس فائربرانڈ اورمتنازعہ بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والے لیڈرنے اپنی سیٹ تبدیل کئے جانے پرکھل کرناراضگی ظاہرکی تھی۔




















