رواں برس یوں تو بولی وڈ اداکار عرفان خان، رشی کپور اور اداکارہ سونالی باندرے بیماریوں کا شکار ہوئے۔
تاہم اب پاکستان کے معروف نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ موذی مرض کا شکار ہوئے۔
موسیقار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں 2 ہفتے قبل ہی پتہ چلا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں اور وہ اس بات پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ دنیا کے بہترین ڈاکٹروں میں شمار ہونے والے ڈاکٹر نے ان کا آپریشن کیا۔
فرہاد ہمایوں نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے آج تک ہر وہ چیز عطا کی، جس کی انہیں ضرورت تھی یا وہ جس چیز کے اہل تھے۔
انہوں نے اپنی حوصلہ مند پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے۔
Pages: 1 2




















