اس کیلئے آپ کو پہلے آسوس کے زین فون لائٹ ایل ون کو سلیکٹ کرنا ہوگا ، اس کے بعد آپ کو ایکسچینج آفر کا ایک آپشن نظر آئے گا ، جس پر کلک کرنا ہوگا ۔ اب آپ کے سامنے ایک پیج کھل کر آئے گا ، جس میں آپ کو اپنے پرانے فون کا ماڈل نمبر اور آئی ایم ای آئی نمبر درج کرکے ویریفائی کرنا ہوگا ۔
اس طرح اگر آپ کے پرانے فون کی ایکسچینج قیمت 2000 روپے مل جاتی ہے ، تو آپ آسوس کا یہ فون صرف 2999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔
فون کی خاص باتیں
اس فون میں 5.45 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے ، جس کا ریزولیوشن 720 ضرب 1440 پکسل ہے ۔ اس میں دو جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے ۔ سیلفی کیلئے پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی دیا گا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ ہے ۔ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
Pages: 1 2