ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ نے بتایا “پولیس نے الیکشن والے دن شہر میں افغان پناہ گزینوں کی سرگرمیوں پربھی روک لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا “پشاورمیں 1217 پولنگ بوتھ ہیں، جن میں سے 655 مردوں اور517 خواتین کے لئے ہیں جبکہ 45 پولنگ اسٹیشن مردوں اور خواتین دونوں کے لئے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعہ ان بوتھوں پر نظر رکھے گی۔ پولنگ بوتھ پر موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔