امریکی صدر نے اس تمام سابق اہلکاروں کی سکیورٹی کلیرینس واپس لے لی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن اور اوباما دور کی انتظامیہ میں شامل بعض ناقدین کی سکیورٹی کلیرینس واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں انٹیلیجنس، قانون فافذ کرنے والے ادارے اور قومی سلامتی کے سابق سربراہان کے نام جاری کیے ہیں۔
پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان افراد نے اپنے ملازمتوں سے سیاسی فائدے اٹھائے اور صدر ٹرپ کے خلاف ’بے بنیاد الزامات‘ عائد کیے۔
لیکن ان میں سے کم از کم دو کی سیکورٹی کلیرینس باقی نہیں رہی۔
پیر کو کی جانے والی نیوز کانفرنس میں سارہ سینڈرس ن ے جن افراد کے نام لیے ان میں