کیرالہ کے علاوہ لداخ[کشمیر] ، بھڑوچ، بناس کانٹھا[گجرات]اور بعض دوسرے علاقوں میں چونکہ کل شام کو ہی چاند ہوجانے کا اعلان ہو گیا تھا اس لئے وہاں آج ہی عید ہی منائی جا رہی ہے ۔
جمعیت علما بناس کامٹھا نے بھی آج عید منانے کاکل ہی اعلان کر دیا تھا۔صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی نے بھی آج ہی عیدمنانے کا اعلان کر دیاتھا لیکن بعد میں ایک دوسرا بیان جاری کر کے عید سنیچر کو منانے کا اعلان جاری کیا۔اس کی وجہ چاند کی اطلاع میں تاخیر بتائی گئ ۔ساتھ ہی یہ تلقین بھی کردی گئی کہ آج روزہ نہ رکھا جائے ۔