اس کی وجہ سے 27 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے . کئی ٹرینوں کے راستے بدلے گئے ہیں. دہلی حکومت نے کئی احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے ۔ سیلاب کنٹرول محکمہ کا کہنا ہے کہ خطرے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں. بیراج سے پیر کو زیادہ پانی چھوڑے جانے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اتوار کو دو لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑا گیا تھا۔
دریا میں بڑھتے پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً کنارے رہنے والے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے ۔ دریا کے علاقے میں واقع کچھ گاؤں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے ۔ شمال مشرقی دہلی میں دریا کے کنارے آباد نیو عثمان پور، گڑھی مانڈو اور سونیا وہار سے لوگوں کو ہٹا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔