نئی دہلی : ہریانہ کے ہتھین کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑے جانے سے دہلی میں جمنا میں طغیانی آگئی ہے اور سیلاب کا امکان بنا ہوا ہے ۔ پیر کی صبح دریا کی آبی سطح 205.66 میٹر تک پہنچ گئی اور اس میں تقریباً ایک میٹر اور بڑھنے کا امکان ہے .
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق بیراج سے ہفتہ کو چھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑا گیا تھا جس کے شام تک دہلی پہنچنے کی توقع ہے ۔ اس کے بعد دریا کی آبی سطح اور بڑھے گی۔ جمنا ندی پر لوہے کے پل پر خطرے کا نشان 204.83 میٹر ہے جو فی الحال 0.83 میٹر زیادہ ہے ۔ اور یہ آبی سطح بڑھ کر 206.60 میٹر تک جانے کا اندیشہ ہے . ہفتہ کو ہی جمنا ندی کا پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کر گیا تھا۔شمالی ریلوے نے احتیاط کے طور پر پل سے ٹرینوں کی ٹریفک اتوار کی شام ہی روک دی تھی۔