لڑکی کے دوست نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ان لوگوں نے اس کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اورلڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ بعد میں ان لوگوں نے لڑکی اور اس کے دوست کو جنوبی دہلی کے مہیپال پور کے نزدیک وسنت وہار علاقے میں بس سے پھینک دیا ۔
متاثر ہ لڑکی کو ناز ک حالت میں دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ واردات کے خلاف اگلے ہی دن کئی لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپناغصہ ظاہر کرنا شروع کردیا ۔ اس دوران متاثر ہ لڑکی کی حالت نازک ہوتی چلی گئی ۔



















