انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو پھانسی کی سزا ہونے سے مجرموں میں خوف پیدا ہوگا۔ نربھیا کے والد نے کہا کہ آج بھی بیٹیوں کے ساتھ جرائم ہورہے ہیں۔ ایسے میں جلد سے جلد ان قصورواروں کو پھانسی دی جائے جس سے سماج میں پیغام جائے اور ایسی حرکت کرنے والے ڈریں۔ انہوں نے نظر ثانی کی عرضی مسترد کرنے پر عدالت کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دارالحکومت میں 16 دسمبر کی رات چلتی بس میں نربھیا کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم دیکھنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بس میں سوار ہوکر منیرکا سے دوارکارجارہی تھی۔ لڑکی کے بس میں بیٹھتے ہی تقریباً پانچ سے سات لوگوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروعکردی۔



















