نئی دہلی : راجدھانی دہلی کے براڑی میں ایک ہی کنبہ کے 11لوگوں کی موت کے معاملہ میں کنبہ کے روحانی رجحان کے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ موقع سے دو رجسٹر ملے ہیں جس سے لگتا ہے کہ کنبہ کے لوگ کسی سادھنا میں لگے ہوئے تھے ۔ ان میں سے ایک رجسٹر کے ایک ہی صفحہ میں تفصیل سے تمام باتیں ہندی میں لکھی ہوئی ہیں۔ اس میں لکھا ہوا ہے کہ ‘پرماتما میں لین ہورہے ہیں۔ آنکھیں بند کررہے ہیں تاکہ بھاری اور بری چیز کو نہ دیکھ سکیں’۔ پولیس یہ بھی جانچ کررہی ہے کہ متاثرہ کنبہ کس گرو کو مانتا تھا۔ کنبہ کو خودکشی کے لئے اکسایا تو نہیں گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جس طریقہ سے کنبہ کے اراکین لٹکے ہوئے تھے اس طریقے کی باتیں رجسٹر میں لکھی ہوئی ہیں۔