میں 0.06566672 بٹ کوائن کا مالک بن چکا تھا ۔ کچھ عرصے بعد دیکھا تو یہ 100پاؤنڈ 140 اور پھر اکتوبر 2017 کے دوسرے ہفتے میں میرے 100پاؤنڈ 204 پاؤنڈ بن گئے ۔ پہلی بار اپنے دوستوں پر فخر ہوا اور یوں میں بھی کرپٹو کرنسی کی دنیا میں کود پڑا۔
ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے؟ عموماً ڈیجیٹل کرنسی کو ورچوئل (خیالی یا مجازی) کرنسی بھی کہتے ہیں۔ کرنسی کو ورچوئل کہنا اکثر ڈیجیٹل کرنسی ماہرین کی طبعیت پر گراں گزرتا ہے۔
وہ اس لئے کہ ” ورچوئل” لفظ یعنی “اصل جیسے” کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن “اصل ” کے لئے نہیں جب کہ ڈیجیٹل کرنسی ایک الیکٹرونک رجسٹر میں محفوظ کی جاسکتی ہے ۔چینی زبان میں لفظ “ورچوئل ” کا ترجمہ (Created from nothing)ہے یعنی ایک ایسی چیز جو کسی بھی شے سے نا بنی ہو۔