مینا کماری کی آواز میں ایک درد تھا اور سننے والوں کو اندازہ ہو جاتا تھا کہ ان کے الفاظ، زبان اور چہرے سے جو کرب نمایاں ہو رہا ہے وہ ان کے جذبات کی صحیح عکاسی کر رہا ہے۔
انہیں 1952 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بیجو باورا’ سے شہرت ملی اور وہ بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔
فلم ‘بیجو باورا’ کے لیے مینا کماری کو فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا
اس کے بعد یکے بعد دیگرے پرینیتا، دیدار، ایک ہی راستہ، شردا اور دل اپنا اور پریت پرائی جیسی سپر ہٹ فلمیں دے کر مینا کماری نے المیہ کردار نگاری میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا۔
Pages: 1 2



















