بچپن میں طیارہ کی آواز سنتے ہی وہ چھت پر چڑھ جاتی تھی اور اسے دیر تک دیکھتے رہتی تھی ۔ طیارہ دیکھنے کی چاہت میں اس کو کئی مرتبہ چوٹیں بھی آئیں۔ ماریہ نے الہ آباد کے کراستھ ویٹ گرلس کالج اور سینٹ میریج کالج کے ساتھ ہی الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد ماریہ نے رائے بریلی اندرا گاندھی فلائنگ اکیڈمی سے پائلٹ کی ٹریننگ پوری کی ۔
والدہ فریدہ زبیری کے مطابق 20 دن قبل ہی ماریہ الہ آباد آئی تھیں اور چار پانچ دن قیام کے بعد ممبئی واپس لوٹ گئی تھیں۔ ماریہ کی والدہ یہ بتاتےہوئے رو پڑتی ہیں کہ ایک دن پہلے ہی ان کی ماریہ سے فون پر بات ہوئی تھی اور انہوں نے والدہ کو بھی ممبئی بلایا تھا ۔