احمدآباد میں واقع سیدی بشیر مسجد کو جھولتی مینار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہاں کسی ایک مینار کو ہلانے پر دوسری والی مینار اپنے آپ کچھ دیر بعد ہلنے لگتی ہے، اس لئے مسجد کی میناروں کو جھولتی میناریں کہا جاتا ہے ۔
یہ عجوبہ انجینئرز اور آرکیٹیکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دینے کے لئے کافی ہے۔ کیوں کہ جھولتی میناریں آج بھی راز ہیں۔ ان میناروں کے بارے میں انجینئرز مختلف رائے پیش کرتے ہیں، لیکن وہ اس آرکیٹیکٹ کا اصلی راز آج تک نہیں سمجھ سکے ہیں۔
اتنا ہی نہیں، برطانوی حکمرانی میں اس راز کو حل کرنے کے لئے برطانیہ سے انجینئرز بلائے گئے تھے۔ میناروں کے آس پاس کھدائی بھی کی گئی لیکن تمام کوششیں بے فضول رہیں۔
Pages: 1 2




















