امریکا میں ایک پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ انھیں ان کا چوتھا جیٹ جہاز خریدنے کے لیے چندہ دیں کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے ’خدا وند‘ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔
جیس ڈوپلانٹس نے بتایا کہ انھیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔
امریکی میں کسی پادری کا جہاز رکھنا غیرمعمولی نہیں ہے، لیکن اس چندے کی درخواست نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین نے کہا ہے کہ انھیں اس پر یقین نہیں آ رہا اور وہ بائبل کی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں حرص اور ‘جعلی پیغمبروں’ سے خبردار کیا گیا ہے۔
کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔