دبئی:سعودی عرب کے سلامتی دستوں نے شہرمکہ کے نزدیک مڈبھیڑ میں دولت اسلامیہ (داعش)کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا ،جبکہ اس دوران دو دیگر افراد نے خود کش دھماکے میں خود کو اڑا دیا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں بیان جاری کرکے کہا”دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی موت ہوگئی۔جبکہ دو دیگر افراد نے خودکش حملہ کرکے خود کو اڑادیا۔ترجمان نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے مکہ اور اس سے 80کلومیٹر دور طائف کی پہاڑی کے درمیان مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کو گھیر رکھا تھا،اسی وقت فائرنگ شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا”بحیرہ احمر کے ساحل پر بسے جدہ شہر میں بھی چھاپے مارے ،جہاں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی دہشت گرد سیل سے ان کے تعلقات کا پتہ لگانے کے لئے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


