دکان کے مالک اس سے پہلے بھی پوپ کے لیے عینک کے شیشے بنائے ہیں لیکن وہ شیشے ویٹیکن پہنچاتے رہے ہیں
روم کے شہریوں اور وہاں آئے سیاحوں کو جمعرات کو پوپ فرانسس کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔
رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس ایک عینک ساز کی دکان پر پہنچے اور انھوں نے اپنی عینک کے پرانے فریم میں نئے شیشے لگوائے۔
انھوں نے نئے شیشے کو پرانے فریم میں فٹ کرنے پر زور دیا اور بل اد کرنے پر بھی اڑ گئے۔
ان کے ہمراہ ان کا سکیورٹی عملہ بھی موجود تھا جبکہ پوپ فرانسس کو دیکھنے کے لیے وہاں اکھٹے ہو گئے اور لوگوں نے انھیں گھیر لیا۔
پوپ نے جب مارکیٹ کا رخ کیا تو متعد افراد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےاکھٹے ہو گئے
دکان کے مالک اس سے پہلے بھی پوپ فرانسس کے لیے عینک کے شیشے بنا چکے ہیں لیکن وہ شیشے ویٹیکن پہنچاتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انھیں پوپ کے آنے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی۔
پوپ فرانسس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ انھیں اس بات کا ملال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے باہر جا کر پیزا نہیں کھا سکتے ہیں۔
پوپ کا عہدے سھنبالنے سے قبل وہ بیونس آئرس میں اکثر عوامی مقامات پر دکھائی دیتے تھے۔
رواں ماہ نیشنل جیوگرافک میگزین میں ان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انھیں روم کی گلیوں میں بھی اسی طرح چہل قدمی کرنے کا دل کرتا ہے جیسے وہ بیونس آئرس میں کرتے تھے۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


