انسانی وسائل و ترقیات کی وزارت نے پیپر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک داخلی جانچ کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ دسویں کے امتحان لئے جانے کے بارے میں سی بی ایس ای کی ایک جعلی پریس ریلیز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اور والدین میں غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔
سی بی ایس ای کی ترجمان رما شرما نے کل دیر رات اس پریس ریلیز کو فرضی قرار دیا تھا۔ یہ پریس ریلیز 30 مارچ کو سی بی ایس ای کے لیٹر ہیڈ پر جاری کی گئی تھی جس میں دسویں کے میتھمٹکس کا امتحان 30 اپریل کو ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ مسز شرما نے اس ریلیز کی تردید کی ہے۔
Pages: 1 2



















