نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مسٹر جیٹلی نے مسٹر گاندھی کو اپنی بیٹی سونالی کی شادی میں شرکت کی دعوت دی۔ سونالی پیشے سے وکیل ہیں اور دسمبر میں ان کی شادی ہے ۔قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے جی ایس ٹی سمیت کئی دیگر امور پر بھی گفتگو کی ۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 26 نومبر سے شروع ہورہا ہے اور اس وقت حکومت کے سامنے جی ایس ٹی بل سمیت کئی اہم بلوں کو منظور کرانے کا چیلنج ہے ۔پارلیمنٹ کا گزشتہ اجلاس کافی ہنگامہ خیز رہا تھا اور حکومت کی کوشش ہے کہ سرمائی اجلاس میں ان بلوں کو منظور کرایا جائے ۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


