نئی دہلی:بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست شکست کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔
مسٹر شاہ نے یہاں آر ایس ایس کے صدر دفتر میں مسٹر بھاگوت سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے بہار انتخابات میں بی جے پی کو ملنے والی زبردست شکست پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس کو بی جے پی کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کے ان بیانات کے پیش نظر بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ بہار میں پارٹی کی شکست میں مسٹر بھاگوت سے متعلق بیان کابھی رول رہا۔مسٹر بھاگوت نے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ ریزریشن نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔
بہار سے بی جے پی ایم پی حکم دیو نارائن نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں آر ایس ایس سربراہ کا ریزرویشن سے متعلق بیان بھی پارٹی کی شکست کی ایک وجہ بنی. انہوں نے کہا کہ مسٹر بھاگوت کا بیان علمی بحث کا موضوع ہو سکتا ہے لیکن بیان دینے کا یہ وقت موضوع نہیں تھا۔ اس سے بہار کے عوام کے درمیان غلط پیغام گیا۔
اس درمیان بہار کی شکست پر غور و خوض کے لئے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی آج یہاں ملاقات ہونے کی امید ہے ۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


