ایوارڈ یافتہ رائٹر سمیرا فضل اس وقت کافی مشکل میں پھنس گئیں جب معروف ہندوستانی ادیب چترا بی دیواکرونی نے ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے ڈرامے ‘میرا نصیب’ کی کہانی ان کی کتاب ‘سسٹر آف مائی ہارٹ’ سے لی ہے۔
چترا نے اس چوری کا الزام اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کیا جس میں انڈین ٹی وی پروڈیوسر منیش گوسوامی کا بھی ذکر ہے جن کے پاس چترا کی کتاب پر ڈرامہ بنانے کے حقوق موجود ہیں۔
تاہم گوسوامی کا کہنا ہے کہ وہ جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ کوئی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی تو نہیں۔