نئی دہلی: وزیراعظم مسٹر نریندر مودی نے سسٹر نرملا کی رحلت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا “سسٹر نرملا کی پوری زندگی غریبوں اور کمزور طبقے کے لوگوں کی دیکھ بھال اور خدمت کرنے میں وقف تھی۔
ان کی وفات سے مجھے بیحد دُکھ اور رنج ہوا ہے ۔ خدا کرے ان کی روح کو ابدی سکون ملے ۔
سسٹر نرملاکی وفات کے بعد مشنری آف چیریٹی اور ان کی پوری فیملی کو میں گہری تعزیت پیش کرتا ہوں”۔