نئی دہلی:سرکاری ہوا بازی کمپنی ایئر انڈیا کرایہ کی دوڑمیں شامل ہوتے ہوئے مانسون سیل کے تحت 1777 روپے میں ہوائی سفر کرائے گی۔
کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پرموشنل ‘مانسون سیل’ اسکیم کے تحت 1777 روپے کے شروعاتی کرائے میں ملک کے 66 شہروں کا سفر کیا جا سکے گا۔ اس کرائے میں تمام ٹیکس شامل ہیں۔ اس کے تحت ایک جولائی سے 30 ستمبر 2015 تک کے سفر کے لئے 10 سے 12 جون 2015 تک ٹکٹ بک کیا جا سکے گا۔
قابل ذکر ہے کے نجی شعبے کی جیٹ ایئر ویز، اسپائس جیٹ، انڈگو، ایئر ایشیا جیسی کمپنیاں پہلے ہی سستے ٹکٹوں کا آفر دے چکی ہیں۔