نیویارک…….امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ریاست نیویارک میں طوفان کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ملک کی 50 ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔بفلو شہر اور اس کے گردو نواح میں بدھ کو 6 فٹ برف پڑی ہے ۔کئی جگہوں پر گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنس گئیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔امریکہ بھر میں ہفتے سے اب تک برفانی طوفان کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔موسمیات کےمطابق 1976ء کے بعد سے اب تک امریکہ میں یہ سب سے سرد ماہِ نومبر ہے۔