لکھنئو : نئی دہلی کے کناٹ پلیس کے طرز پر اتر پردیش کی راجدھانی لکھن¶ کے جنیشور مشر پارک میں اگلے ہفتے 207 فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر 22 نومبر کو وزیر اعلی اکھلیش یادو ترنگے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر ایس پی صدر کے موجود رہنے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ 60 فٹ چوڑے اور 90 فٹ طویل ترنگے کا وزن 38 کلو گرام ہے جو اسپیشل پالیسٹر فیبرک سے تیار کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی پرچم کو اگرچہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے درمیان لہرائے جانے کا رواج ہے مگر وزارت داخلہ نے خاص طور پر اس انو کھے پرچم کو دن اور رات میں لہرائے جانے کی اجازت دی ہے ۔ پرچم کی نگرانی کے لئے سیکورٹی گارڈس کی تعیناتی کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ترنگے کے چاروں طرف بڑی بڑی ایل ای ڈی لائیٹیں لگائی گئی ہیں، جنکی روشنی براہ راست ترنگے پر پڑیں گی۔ ایسے میں دن کے ساتھ ہی رات میں بھی اس پرچم کو روشنی میں دیکھا جا سکے گا۔


















