سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ جہاز شمالی سوماترا کے مدن شہر کے قریب گرا جس کی زد میں ایک ہوٹل او رکئی گھر آگئے ۔اس حادثے میں کم از کم30افراد ہلاک ہوگئے ۔
انڈونیشیا کی تلاشی و ریسکیو ٹیم کے ترجمان حسار ترنیپ نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الوقت ہلاکتوں کی تعداد 30ہے اور اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے متاثرین کی تعداد کیا ہے کیوں کہ جہاز میں سوار اور زمین پر کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں کہنا مشکل ہے ۔




















