گریٹر نوئیڈا: اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیري گاؤں میں گور چوک کے قریب منگل کو دیر رات ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) سنیت سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات تقریبا نو بجے ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے ۔ عمارت گرنے کے بعد امدادی اور ریسکیو آپریشن کے لئے غازی آباد سے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو مدد کے لئے بلایا گیا۔ عمارت کے ملبے میں بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کااندشہ ہے ۔این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ آئے اسنفر ڈاگ نے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں کافی مدد کی اور دیر رات تقریبا تین بجے ملبے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے .ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Pages: 1 2















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


