یہ چاروں ہستیاں چار الگ الگ ریاستوں سے ہیں اور وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں کافی مشہور ہیں۔ رام شکل اتر پردیش سے آتے ہیں۔ انہوں نے دلت کمیونٹی کے لئے کافی کام کئے ہیں۔ وہیں، سنگھ کا نظریہ ساز مانے جانے والے راکیش سنہا دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔
وہ ٹی وی چینلوں پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا موقف رکھتے نظر آتے ہیں۔ وہیں سونل مان سنگھ مشہور رقاصہ ہیں جبکہ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے رگھوناتھ مہاپاترا نے جگناتھ مندر سے متعلق اہم ترین کام کئے ہیں۔