نئی دہلی، 18 مارچ ( یواین آئی) بیرون ممالک میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود جمعرات کے روز مسلسل 19 ویں روز بھی ملک میں پٹرول اور
ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 68 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر چکا ہے۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اوران دونوں کی کم و بیش قیمتیں ملک بھر میں بھی برقرارہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
اردو میں خبریں سماعت بھی کیجئے
https://www.youtube.com/user/shahernama/videos
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے