پاکستان فوج کا ایک دستہ ٹریننگ اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب میں تعینات کر دیا جائے گا۔ اس امر کی وضاحت نہیں ہو سکی کہ تعینات کیے جانے والے دستے میں شامل فوجیوں کی تعداد کتنی ہو گی۔
تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فوجی دستے کو ‘تربیت اور مشاورتی امور’ کی انجام دہی کے لئے تعینات کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اعلان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔
Pages: 1 2



















